کھٹے میٹھے ذائقے والا آڑو قدرت کے عطا کردہ ان خزانوں میں سے ایک ہے جو کہ ذائقے اور افادیت دونوں میں بے مثال ہے۔
آڑو کی غذائیت اور فوائد کی بدولت اس کو مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔اس میں موجود فائبر جسم میں موجود زہریلے مادوں کو جسم سے نکال پھینکتا ہے، یہ زہریلے مادے گردوں پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔
چمکدار جھریوں سے پاک جلد کے لئے
یہ جھریوں سے پاک چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل ہے۔یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے لئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدارمیں وٹامن سی پایا جاتا ہے جوکہ ہماری جلد کی حفاظت کے لئے ضروری غذائیت ہے۔
آڑو ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔
آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کے لئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال کے ایک جزوکے طور پر کرتا ہے۔
آنکھوں کی صحت وحفاظت کے لئے
یہ آپ کی خوبصورت آنکھوں کو اس وقت اور خوبصورت بنادیتا ہے جب ان آنکھوں میں چمک بھی ہو اورنظربھی تیز ہو۔آڑوآنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل ہے، عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کومتاثر کرتے ہیں لیکن آڑوایک ایسا پھل ہے جوآنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیئے قدرتی اجزاءکے طور پر گاجر کو ترجیح دی ہے لیکن ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کو بھی فعال بناتا ہے۔