پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کے حقوق کسی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کئے۔ اس حوالے سے وہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ابرار الحق نے مزید کہا ہے کہ کرن جوہر جیسے فلم پروڈیوسرز کو اپنی فلموں میں گانے چوری کرکے شامل نہیں کرنے چاہیئیں۔ یہ میرا چھٹا گانا ہے جو بھارتی فلم سازوں نے چوری کیا ہے، جس کی وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا ہے۔بھارتی فلم سازوں کی جانب سے پاکستانی گانوں کی نقل نئی بات نہیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اس میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔چند روز قبل ہی بھارفتی گلوکارہ کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے گیت ‘بوہے باریاں’ کی تال اور اس کے کچھ بول چرا کر گانا ریلیز کیا ہے۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون،انیل کپور، کائرہ ادواری اور نیتو سنگھ اداکری کرتے نظر آئیں گے۔