بنگلادیش نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہنواز دھانی کے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو کی تصدیق کر دی۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہوں گے، وہ بنگلا دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے ۔
دوسری جانب فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔