فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔
آغا کشور سجاد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سے طویل عرصے سے بیمار تھے۔
تفصیلات کے مطابق آغا کشور سجاد کی نماز جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے، اور انہیں شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
مرحوم آغا کشور سجاد نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نام کمایا، انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے وارث میں بھی کام کیا۔
سجاد کشور نے 60 سال سے زیادہ فنی کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیاز بھی دیا جاچکا ہے۔