شہباز شریف کی جانب سے عمران خان پر دائر کئے گئے ہتک عزت کے کیس کی سماعت لاہور کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی۔سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان کے وکیلوں نے کیس قابل سماعت ہونے کے متعلق درخواست واپس لے لی ہے جبکہ شہبازشریف کی متفرق درخواستیں بھی نمٹا دی گئی ہیں۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کیس کی چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی تاکہ جلد کیس کا فیصلہ ہو سکے جبکہ آئندہ کاروائی کیلئے شہباز شریف اور عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے پانامہ کیس کے دوران عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے خاموش رہنے کیلئے اربوں روپے کی رقم آفر کی ہے جبکہ شہبازشریف نے اس کی تردید کرتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔