آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کینگروز کرکٹر بن گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کرکٹرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کرکٹر قرار پائے ہیں۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کمانے والے کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں پانچویں سے دوسرے نمبر پر ترقی ہوئی اور انہوں نے 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کمائے۔
ڈیوڈ وارنر کا زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز کی رینکنگ میں 15 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جبکہ مچل اسٹارک کا 14 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کے ساتھ چوتھا اور اسٹیو اسمتھ 13 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔
آسٹریلیا کے مارنو س لابوشین کا 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔