اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہم بھی برطانیہ میں لاکھوں درخت لگا رہے ہیں لیکن دنیا کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مشعل راہ بنانا چاہیےجنہوں نے 10 ارب درخت لگانے کا عہد کیا ہے اور وہ اس پر کام بھی کر رہے ہیں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس ضرورت کو سمجھیں اور ترقی پذیر ممالک کی شجرکاری کیلئے مدد کریں۔
UN جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہے۔
یہ خوش آئند امر ہے آج عالمی دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے https://t.co/521AQON22p— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 23, 2021
عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کے ماحول دوست اقدامات کے معترف ہیں، جس کا اظہار اقوام متحدہ اور ورلڈ اکنامک فورم اپنی رپورٹس میں کر چکے ہیں۔
#Pakistan has planted over a billion trees https://t.co/r7Oc6XzWvF #environment pic.twitter.com/USrVa67xki
— World Economic Forum (@wef) December 28, 2018
Globally PTI's environment policies are being recognised esp our green recovery programme from the Covid 19 pandemic and our Climate action plan. pic.twitter.com/cHuCzCj2yQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2021