وزیراعظم عمران خان نےا فغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 5 ارب روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
آج وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کیلئے خصوصی طور پر قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کیا اور افغانستان کیلئے قائم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI approves Humanitarian Assistance Package for Afghanistan.
The Prime Minister visited the newly established Afghanistan Inter-Ministerial Coordination Cell (AICC) today where he chaired the first Apex Committee meeting of AICC. pic.twitter.com/OunjqOp86F
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 22, 2021
اجلاس میں قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے اپیکس کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جس پر اپیکس کمیٹی نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور افغان باشندوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔
اپیکس کمیٹی نے افغانستان کی معاشی صورتحال کے پیش نظر انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دی، امدادی اشیاء میں 50ہزار میٹرک ٹن گندم، ادویات و میڈیکل سامان اور سردیوں کا سازوسامان شامل ہوگا۔ اجلاس میں افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیل ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
He also approved in-principle tariff and sales tax reduction on key Afghan exports to 🇵🇰
The PM also ordered that the facility of free COVID vaccination for all Afghans entering 🇵🇰 from land borders be continued. Pakistan initiated free vaccination of Afghans on 13th November.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 22, 2021
بھارت کی امدادی گندم افغانستان پہنچانے کیلئے پاکستانی روٹ استعمال کرنے کی اجازت
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے تمام افغانی باشندوں کیلئےمفت کورونا ویکسی نیشن جاری رہے گی۔ اجلاس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کیلئے ہندوستان کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم افغانستان پہنچانے کیلئےپاکستان کا روٹ استعمال کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے علاج معالجے کیلئے ہندوستان میں پھنسے ہوئے افغانیوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم کے دیگر اقدامات
- اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی منظوری سے افغانیوں کی سہولت کے لیے پاکستانی ویزا کے حصول کے عمل کو آسان بنانے اور زیادہ سے زیادہ تین ہفتوں کے اندرویزا جاری کرنے کی منظوری دی گئی
- وزیراعظم نے افغان باشندوں کی مدد کیلئے پشاور تا جلال آباد بس سروس بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں
- وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ افغان بارڈرز پر تعینات اہلکاروں کی استعداد کار بڑھائی جائے اور سرحدوں کی صوابدیدی بندش نا کی جائے، تاکہ عوام کیلئے آسانی رہے
مشیر قومی سلامتی کو افغانستان کا دورہ کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو افغانستان کا دورہ کرنے اور وفود کی سطح پر افغان حکام سے امداد کے حوالے سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی۔
Meanwhile, the Prime Minister instructed the National Security Adviser to visit Afghanistan to hold delegation level talks and agree on specific areas where immediate capacity building support shall be provided to Afghans.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 22, 2021
دنیا افغانستان کی انسانی بنیادوں پر مدد کرے
وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں افغانستان کی امداد کے لیے اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان بہادر ترین قوم ہے جنہوں نے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔ برسوں کے تنازعات کے بعد بین القوامی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کے وہ افغان عوام کی مدد کریں تاکے وہ امن و استحکام کے ماحول میں رہ سکیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا افغانستان کی ہنگامی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد کے لیے اقدامات اٹھائے۔
The Prime Minister took the opportunity to remind the international community of the collective responsibility to support Afghanistan to avoid a humanitarian crisis.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 22, 2021