ایپل آئی فون کی طرح اسمارٹ فون صارفین کی بڑی تعداد کی اولین ترجیح سام سنگ کے موبائل فون خریداری ہے۔سام سنگ کے فین کافی عرصے سے اس کے متوقع ماڈل F13 کے حوالےسے تجسس کا شکار تھے۔
سام سنگ کواینڈروئیڈ فون کے زُمرے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون کا اعزازحاصل ہے۔تاہم، اسمارٹ فون کی پرفارمنس کی بنیاد پرریٹنگ کرنے والی ویب سائٹ گیک بینچ نے سام سنگ کے نئے فلیگ شپ ماڈل گلیکسی F13 کے اہم فیچر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ویب سائٹ پرظاہرہونے والی تفصیلات کے مطابق گلیکسی F13 میں ممکنہ طورپرNFC کے ساتھ ریکٹینگولرماڈیول پرمشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا۔وی نوچ انفینیٹی ڈسپلے کے ساتھ یہ نیا ماڈل اوکٹا کورایگزینوس 850 ایس اوسی چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم سے لیس ہوگا۔
گیک بینچ لیکس کے مطابق سام سنگ کی آفیشل ویب سائٹ پرماڈل نمبرSM-E135Fکے ساتھ لسٹ کیا گیا فون گلیکسی F13ہی ہے۔لیک میں بتایا گیا ہے کہ فون کو لاک اوران لاک کرنے کے لیے پاوربٹن کے ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسردیا جائے گا۔ جب کہ دیگرفیچرزمیں ایٹموس ڈولبی اسپیکرکے ساتھ این ایف سی اور یوایس بی ٹائپ سی پورٹ دی جائے گی۔
گیک بینج کی لسٹنگ سے یہ بھی ظاہرہوتا ہے کہ اینڈروئیڈ کے آؤٹ آف دی باکس ورژن 12 کے ساتھ پیش کیے جانے والا یہ فون گزشتہ سال اپریل میں لانچ کیے گئے سام سنگ گلیکسی F12 کا پیش روثابت ہوگا۔تاہم، سام سنگ کی جانب سے گلیکسی F13 کی ریلیزاورفیچرکے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔