انڈین چینل پروپنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے را کے سابق ایجنٹ ڈینیئل کا کہنا تھا کہ مجھے را کے ایک افسر نے کہا کہ ہمارے لئے کام کرو، میں نے پوچھا کیا کام ہے، انہوں نے کہا پاکستان جا کر بم چلانا ہے، 50 لاکھ انعام دیں گے۔ ڈینیئل کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت کیلئے پاکستان میں جاسوسی کی، وہاں گرفتار ہو گیا، 4 سال جیل میں رہا، لیکن جب واپس آیا تو انعام کی بجائے 15 ہزارروپے دے کر فارغ کر دیا گیا۔سابق را ایجنٹ کا مزیدکہنا تھا پاکستان اپنے جاسوس بھارت نہیں بھیجتا، یہ کام صرف بھارت کرتا ہے، اب بھی را کا ایک جاسوس “راجو” پاکستان میں قید ہے۔ پاکستانی عوام کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔
50 لاکھ روپے انعام کی آفر کرکے پاکستان بم دھماکے کیلئے بھیجا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ کا انکشاف
23
ستمبر 2021