انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی متعدد نئے چیٹ فیچر متعارف کرائے گی، جن میں سے ایک فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے اہم اور بڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے پروفائل تصویر کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے اور یہ فیچر جلد ہی متعارف کرادیا جائے گا۔
علاوہ ازیں واٹس ایپ انتظامیہ اب تک کا سب سے بڑا اور اہم چیٹ ایڈیٹنگ فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے، جس کے بعد صارفین اپنے بھیجے ہوئے پیغام کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
ویب انفو کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ ایسے فیچر پر بھی کام کر رہی ہے، جس کے تحت لوگ کسی دوسرے شخص کو بھیجے گئے پیغام کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان فیچرز کی آئندہ چند ماہ بعد آزمائش شروع کردی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔