انجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے، شاداب خان

2  جون‬‮  2022

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر  شاداب خان  نے انجریز  کے بعد پیش آنے والی مشکلات سے متعلق گفتگو کی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انجریز سے  ردہم میں  آنے میں مشکل ہوتی ہے، مجھے جلد انجریز کی وجہ سے فرسٹریشن بھی ہوتی ہے،  یہی وجہ ہے کہ  انجری سے  واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز  پر  بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اچھی ہوگی اس کی تیاری ہو رہی ہے۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں اچھا کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے جس نمبر پر بھی موقع ملے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہو گی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں، انگلینڈ میں کھیل کر فائدہ ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل سیریز ہوئی تو فائدہ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved