الیکشن کمیشن نے دو وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت پیش کرنے کیلئے 16 ستمبر 2021ء کو نوٹس جاری کیا تھا اور 7 روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن آج 7 روز مکمل ہونے کے بعد یہ موقف سامنے آرہا ہے کہ دونوں وزراء نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔
وزراء کی جانب سے ایک ماہ کا وقت مانگنے کے معاملے پر ابھی فی الحال الیکشن کمیشن کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہونے سے قبل ہی وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔
الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے، بحیثئت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثئت مسلمہ ہے لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں ۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 14, 2021