دنیا کے امیرترین فرد ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکوخریدنے کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ لیکن اب قانونی طورپریہ معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔
رواں برس اپریل میں ایلون مسک نے ٹوئٹرکو 44 ارب ڈالرکی خطیررقم سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس کے کچھ عرصے بعد ہی انہوں نے ٹوئٹرکے جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے شایع ہونے والی خبرکے تناظرمیں اس معاہدے کوہولڈ کردیا تھا۔
ٹوئٹرکی جانب سے آج کی جانے والی ٹوئٹ نے اس معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ٹوئٹ کے مطابقHSR (ہارٹ اسکاٹ روڈینو) اینٹی ٹرسٹ ایکٹ 1976 کے تحت ایلون مسک کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حصول کے لیے دی گئی مدت ختم ہوچکی ہے۔
اب اس معاہدے کا انحصارٹوئٹرکے اسٹیک ہولڈرزاورلاگو ہونے والی ریگولیٹری کی منظوری پرہے۔جب کہ ایچ ایس آرایکٹ فیڈرل ٹریڈ کمیشن اورامریکی محکمئہ انصاف کے اینٹی ٹرسٹ ڈیویژن کو دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی بڑے لین دین کے دونوں پارٹیوں کے لیے نظرثانی کی ضرورت ہے۔تاہم، ٹوئٹرکی اس ٹوئٹ فی الحال ایلون مسک کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔