دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ

4  جون‬‮  2022

دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے متعدی امراض کی روک تھام اور تحفظ کے ادارے (سی ڈی سی)نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اب تک امریکہ میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ادارے نےکہا کہ متاثرہ کیسز پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منکی پاکس ملک کے اندر پھیل رہا ہے، امریکہ میں رجسٹرڈ 14مریض ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ممالک کا سفر کرکے امریکہ پہنچے ہیں،  تاہم تمام مریض صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

دوسری جانب  کینیڈا میں منکی پاکس کے 77 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کیسز کیوبک صوبے میں رپورٹ ہوئے، کینیڈین حکام نے منکی پاکس سے بچاؤ  کی ویکسین فراہم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس چیچک کی طرح ایک بیماری ہے لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے۔منکی پاکس کے متاثرہ مریض کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں، اس کی  علامات میں بخار، سردرد اور جسم میں تھکاوٹ ہونا شامل ہیں۔منکی پاکس کے علاج کیلئے فی الحال 2 ویکسینز ہیں جو سمال پاکس یا چیچک کے علاج کیلئے تیار کی گئی تھیں۔ منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصا زمین کھودنے والے چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی منتقل ہو جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved