ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کورونا ویکسین لگوانے کا عمل بھی خاصی سست روی کا شکار ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تین کروڑ سے زائد خوراکیں رواں برس اگست تک زائد المعیاد ہونے کے باعث ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق پیر سے ملک بھرمیں کورونا ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ملک میں 12 کروڑ افراد نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگا لی ہیں، صرف 9 لاکھ افراد نے کورونا ویکسین کا پہلا بوسٹر ڈوز لگوایا ہے۔