بالی وڈ کے معروف گلوکار کےکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشافات

5  جون‬‮  2022

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ کی موت شدید کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے باعث ہائپوکسیا کے نتیجے میں ہوئی، اس کا مطلب ہے  کہ ان کا دل اتنی آکسیجن والا خون پمپ نہیں کر رہا تھا جس کی جسم کو ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ گلوکار کرشنا کمار کناتھ کے کے منگل 31 مئی کو کولکتہ میں پرفارم کرنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے،  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں پرفارمنس کے چند گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑا تھا۔

اب کولکتہ پولیس نے کرشنا کمار کناتھ کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی ہے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  کے کے کو کنسرٹ سے قبل بازوؤں میں درد تھا اور ان کی توانائی کم تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کرشنا کمار کناتھ کی موت ایکیوٹ کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے بعد ہائپوکسیا کے اثرات کے بعد دل کی پیتھولوجیکل حالت کے باعث  ہوئی، جو سبارکنائیڈ ہیمرج سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ ہائپوکسیا اس وقت ہوتا ہے جب ٹشوز میں درکار آکسیجن دستیاب نہیں ہوتی، یہ ٹشوز تک آکسیجن کی ناکافی ترسیل، خون کی کم فراہمی یا خون میں آکسیجن کی کم مقدار کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved