چین کی وزارت خارجہ سے جاری کئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ذخائر پر ان کی قوم کا حق ہے، وہ انہی کے پاس ہونے چاہئیں،تاکہ وہ انہیں اپنے استعمال میں لا سکیں، ان اثاثوں کو طالبان پر سیاسی دباؤ یا کسی سودے بازی کیلئے استعمال نہیں کیا جانے چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ نے جی 20 کے وزرائے خارجہ اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے یکطرفہ معاشی پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔