کھیلوں کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والےکھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈ کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ سفارش محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے کی ہے۔ ڈی جی اسپورٹس پنجاب کا کہنا ہےکہ عالمی ٹائٹل جیتنے والےکھلاڑی قوم کے ہیرو ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سول ایوارڈ دینےکی سفارش کی ہے۔
جن کھلاڑیوں کو سول ایوارڈ دینےکی سفارش کی گئی ہے ان میں پیرا اولمپک ٹوکیو 2020 میں پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی، ریسلنگ میں عالمی ٹائٹل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ اور دنیاکی بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والےکم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف شامل ہیں۔
اسنوکر ورلڈ چیمپئن بننے والےکم عمر ترین کھلاڑی احسن رمضان، ٹوکیواولمپکس میں جیولن تھرو میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اورکبڈی ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی بھی شامل ہیں۔