تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔
چودہ سال بعد ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
The highlights from Shai Hope's phenomenal ton 💯#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/75nHpWhcWk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
ویسٹ انڈیز کے سلامی بیٹر شائے ہوپ نے بہترین باری کھیلی اور 134 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کے علاوہ شمارا بروکس نے بھی 70 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، رومن پاول 32 جب کہ شیفرڈ 25 رنز بنا کر پولین لوٹے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حارث روف مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے 74 رنز دیئے تاہم وہ چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی دو جب کہ محمد نواز اور شاداب خان ایک ایک وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنا سکی۔
UNREAL FROM SHADAB 😱@mnawaz94 gets the breakthrough courtesy a one-handed stunner from @76Shadabkhan! 💥#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/x2IlVnVuJW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022