ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، پاکستان کا کلین سویپ

12  جون‬‮  2022

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو  شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عقیل حسین 60 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر  269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یاد رہے کہ موسم کی خرابی کےباعث  میچ روک  دئیے جانے کی وجہ سے اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کیلئے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

شاہنواز دھانی کو شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کیپ پیش کی جس پر تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved