آج کے دور میں ہر انسان جلدی میں ہے اور یہی جلد بازی اسے کئی امراض میں مبتلا کر رہی ہے آپ یہ سوچ رہے ہوں گے یہ کس طرح ممکن ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایسے کھانے جو فوری تیار ہوجائیں جنہیں فاسٹ فوڈز کہا جاتا ہے وہ ڈپریشن سمیت کئی امراض کا سبب بن رہے ہیں۔
لیکن یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں ہر چیز کی زیادتی بری ہوتی کسی بھی غذا کا کچھ وقت کے لئے استعمال ڈپریشن کا خطرہ نہیں بڑھاتا تاہم اس کے کثرت سے استعمال سے بچنا ضروری ہے۔ یہاں پر چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جن کی زیادتی ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے۔
فاسٹ فوڈز
جو لوگ اس طرح کی غذا کا استعمال کرتے ہیں ان میں ڈپریشن کا امکان 51 فیصد زیادہ ہوتا ہے بہ نسبت ان لوگوں کے جو ان غذاؤں سے پرہیز کرتے ہیں یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
سوڈیم سے بھرپور غذائیں
نمک کی زیادہ مقدار جہاں بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب بنتی ہے وہی اعصابی نظام میں خلل ڈال کرڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے، ساتھ ہی جسم کا مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور تھکان کی شکایت ہونے لگتی ہے۔
ہائیڈروجنیٹڈ تیل
فرائیڈ چکن، فرنچ فرائز اور اس طرح کی فرائی غذاؤں سے پرہیز کریں کیوںکہ یہ سب ہائیڈروجنیٹید تیل میں تیار کی جاتی ہیں اس میں ٹرانس فیٹ موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔
اسی طرح جانوروں سے حاصل ہونے والا گوشت اور ڈیری مصنوعات جیسے مکھن وغیرہ میں پائی جانے والی سیر شدہ چکنائیوں کا بھی خیال رکھیں وہ شریانوں کے امراض کا سبب بن سکتے ہیں اس طرح دماغ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ریفائنڈ شوگر
یہ خون میں گلوکوز کی سطح کم کرنے کا سبب بنتی ہے اس طرح توانائی کی کمی سامنا رہتا ہے اور مزاج میں بھی خلل پیدا ہونے لگتا ہے ساتھ ہی نیند بھی متاثر ہونے لگتی ہے جوڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے۔
ریفائنڈ اناج
سفید چاول، پاستا اور میدے سے بنی غذائیں جسم میں سوزش کا سبب بنتی ہیں خصوصاًجن خواتین کی عمریں 50 سے 77 برس کی عمر کے درمیان ہیں ان میں یہ غذائیں ڈپریشن کا باعث بنتی ہیں۔