پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید13افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار690 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید363کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار223ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار240کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.88فیصد رہی۔
Statistics 25 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,240
Positive Cases: 363
Positivity %: 0.88%
Deaths : 13
Patients on Critical Care: 998— NCOC (@OfficialNcoc) November 25, 2021
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار772، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار774، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار714،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار554، بلوچستان میں 33 ہزار458، آزاد کشمیر میں 34 ہزار540 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار7افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار619، خیبرپختونخوا 5 ہزار825، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 359 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔