پیغام رسانی کی سب سے معروف ایپ واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر جاری کیا تھا جس کے تحت صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کو آئی او ایس سے اینڈروئیڈ میں منتقل کر سکتے تھے تاہم یہ فیچر چند فونز تک محدود تھا۔
میٹاورس کے سربراہ مارک زکربرگ نے آج فیس بک پر ایک نئی پوسٹ شائع کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ ڈیمانڈ کئے جانے والا فیچر واٹس ایپ میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔