عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے چار مہینوں میں یورپی ممالک سمیت 53 ممالک میں کورونا سے مزید سات لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے چار مہینوں میں یورپی ممالک سمیت 53 ممالک میں کورونا سے مزید سات لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے یورپی ریجن کے دفتر کے اعدادو شمار کے مطابق یورپ اور وسطی ایشیا میں کورو نا سے ہلاکتوں کی تعداد15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ خطے میں گزشتہ ہفتے کورونا کے باعث اموات کا گراف اوپر گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی اموات ستمبر کے آخر میں ہومی والی یومیہ اموات سےدگنی ہو چکی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ مارچ 2022 تک 49 ممالک میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں مریضوں کا دباو بڑھ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں کے خصوصی نگہداشت کے شعبوں پر دباؤ میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ اور آسٹریا میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکومتوں کی جانب سے نئی پابندیاں بھی لگائی جارہی ہیں۔