پاکستان سائیکلنگ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ویزے جاری کر دیے گئے اورکہا گیا ہے کہ اپنے پاسپورٹ لے لیں۔
سید اظہر شاہ کے مطابق پاکستان سائیکلنگ ٹیم کل براستہ واہگہ بھارت کے لیے روانہ ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 لوگوں کو بھارت کے ویزے جاری کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان سائیکلنگ ٹیم نے بھارت میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے۔