بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برہم

24  ستمبر‬‮  2021

برطانوی کرکٹ بورڈ کی طرف سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر وزیراعظم بورس جانسن نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق کرنے کی ہدایات دی تھیں، اب بورڈ کے فیصلے کی وجہ برطانوی حکومت کے سینئر وزراء کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر وزیراعظم بورس جانسن کے علاوہ اعلیٰ سطحی حکام نے بھی بورڈ کے ساتھ سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے حکومتی اقدامات نظرانداز کرتے ہوئے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آ کر یہ فیصلہ کیاہے تاکہ ایشز سیریز کے معاملے پر لڑائی سے بچا جائے۔

میڈیا رپورٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کیلئے مردو خواتین کی ٹیمز میں سے کسی کھلاڑی نے بھی بورڈ سے تحفظات کا اظہار نہیں کیا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو اندھیرے میں رکھا، کسی سے مشاورت نہیں کی اور یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved