ملک بھر میں کورونا پھر بڑھنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد تک پہنچ گئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 151 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد رہی ،کورونا کے باعث 58 افراد کریٹیکل کیئر میں ہیں۔
محکمہ صحت اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 1567 ٹیسٹ کیے گئے ،48 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.06 فیصد پر پہنچ گئی۔