پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار697ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 176 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 252 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہوگئی ہے۔ین سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 697 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
Statistics 26 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 35,176
Positive Cases: 252
Positivity %: 0.71%
Deaths : 7
Patients on Critical Care: 958— NCOC (@OfficialNcoc) November 26, 2021