ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعاداوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران13 ہزار 300 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
کورونا ٹیسٹ میں سے 204 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.53 فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 22 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,300
Positive Cases: 204
Positivity %: 1.53%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 66— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 22, 2022
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی، جبکہ 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔