پنجاب کا دارالحکومت لاہور دوبارہ دنیا کے پانچ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر، نئی دہلی نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلے نمبر پر آگیا۔
وسطی پنجاب کے اکثر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ۔ صبح کے اوقات میں لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر تھا جس کےبعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 379 ہے۔پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بہاولپور ہے جہاں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 439 ہے جب کہ فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔حکومت پنجاب کی جانب اسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور ہوا اور ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی بھی شروع کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع صاف رہےگا،شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا کم سے درجہ درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 27 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،شہر میں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہے گا۔
نئی دہلی نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا
26
نومبر 2021