پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے 20 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 60رنز بنا لیے ہیں۔
بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے جبکہ کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، بابر اعظم کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں۔حسن علی ، امام الحق اور نعمان علی ، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0۔3 سے شکست دے چکا ہے۔