اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح کیس، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر سامنے آ گئی

23  جون‬‮  2022

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی جانب سے کیس کی عدم پیروی پر تکذیب نکاح کی درخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے رواں برس فروری میں خود کو عتیق الرحمٰن نامی شخص کی بیوی قرار دئیے جانے کے لاہور کی سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، لیکن اداکارہ میرا اور اس کے وکیل نے کیس کی پیروی نہیں کی، جس پر عدالت نے ان کا کیس خارج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحسن نے اداکارہ میرا کی درخواست پر سماعت کی اور معزز جج نے اداکارہ اور ان کے وکیل کو پیش ہونے کا حکم دیا، لیکن بار بار حکم جاری کرنے کے باوجود اداکارہ اور اس کے وکیل پیش نہ ہوئے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی عدم پیروی کرنے پر میرا کا کیس خارج کردیا۔

یاد رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے 31 جنوری کو میرا کی ہی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ وہ عتیق الرحمٰن کی بیوی ہیں۔

سیشن کورٹ سے قبل فیملی کورٹ نے بھی 2018ء میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا، جس کے خلاف اداکارہ نے اپیل دائر کی تھی، مگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عتیق الرحمٰن کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved