پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہا برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے نچ پنجابن کے غلط استعمال پر مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
خیال رہے کہ گلوکار و موسیقارابرارالحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ فلم ساز کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔
My lawyers in United Kingdom have issued a Legal Notice to Movie Box with respect to the misappropriation of my song “Nach Punjaban”. More Updates will follow in the coming few days.@1Moviebox #NachPunjaban #StopStealingOurSongs
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 25, 2022
فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے اپنے گانے کو بغیر اجازت اس فلم میں شامل کرنے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔