چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
چٹاگانگ میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے 253 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو شروع میں ہی سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس 114 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور بنگلہ دیش کے یاسر علی ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔