حکومت نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ملک میں بھر کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوران اجلاس وزیراعظم نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کی ہدایات جاری کیں جس کے تحت تمام صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کئےجائیں۔
یاد رہے کہ قومی ادار صحت کی جانب سے جاری کئے گئے گزشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔