کراچی کے لوگوں سے ہمیشہ بہت پیار اور عزت ملی، ثانیہ مرزا

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ کراچی آتی رہتی ہیں، لوگوں کو خبر بھی نہیں ہوتی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ کراچی پہنچ گئی ہیں۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں سے مجھے ہمیشہ بہت پیار اور عزت ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں آنا کم ہی ہوتا ہے لیکن شادی کے انتے سال بعد بھی یہاں کی عوام اور لوگ مجھ سے بہت پیار دیکھاتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے بتایا کہ کراچی میں اب ان کی دوستیاں بھی ہوگئیں ہیں تو ملنے جلنے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آتی ہے۔پاکستان اور بھارت کے کلچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے رسم و رواج میں بہت مماثلت ہے اس لئے مجھے یہاں کچھ زیادہ الگ محسوس نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے اس دوران ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کھانے کا بہت شوق ہے جس کے لئے وہ اپنے شوہر کو ہر روز سرپرائزز دینے کا بھی کہتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی آتی رہتی ہیں، لوگوں کو خبر بھی نہیں ہوتی۔ آج پہلی بار لوگوں نےدیکھا ہے ، دونوں ملک میرے دل کے قریب ہیں۔اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ میں تو کراچی آتا رہتا ہوں، میرے لیے تو ایک گھرکے جیسا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved