ترکیہ (ترکی) میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

30  جون‬‮  2022

ترکیہ میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترکیہ کے  وزیر صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی تشخیص 37 سالہ شخص میں ہوئی ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو قرنطینہ منتقل کردیاگیاہے۔

یاد رہے کہ منکی پاکس کے کیسز افریقہ کے بعد 50سےزائدممالک میں سامنے آ چکے ہیں، اس کے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ منکی پاکس وبا سے عالمی صحت کے نظام کو فی الحال خطرہ نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved