نمازیوں کو بھی اب خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

سعودی عرب نے  عمرہ زائرین کےساتھ ساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  مسجد الحرام کی بالائی منزل سے صرف طواف کی اجازت دے دی گئی ہےطواف بیت اللہ کی غرض سے آنے والوں کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے خواہشمند فرزندان توحید کو مسجد الحرام کی بالائی منزل سے خانہ کعبہ کے طواف کی اجازت مل گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کے لیے حرم شریف کی بالائی منزل کو کھول دیا گیا ہے ، ایسے افراد جو صرف طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنا چاہیں وہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کرسکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ طواف بیت اللہ کی غرض سے آنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ پر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ، مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کے لیے وقت مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت نصف شب کے بعد سے 3 بجے تک جب کہ صبح 9 سے 10 بجے اور صبح 7 سے ایک بجے تک طوف کی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیوں کی نرمی کا فائدہ صرف وہی لوگ لگا سکتے ہیں جنھوں نے کورونا کے ٹیکوں کو کورس مکمل کرلیا ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved