حساس ڈیٹا جمع کیےجانے کا انکشاف، گوگل اور ایپل سے ٹک ٹاک ایپ ہٹانے کی درخواست

1  جولائی  2022

امریکا میں وفاقی مواصلاتی کمیشن کے کمشنر کا کہنا ہے کہ انہوں نےگوگل اور ایپل کو چین سے متعلقہ ڈیٹا کی سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے ایپ اسٹورز سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک کو ہٹانے کا کہا ہے۔

کمیشن کے کمشنر برینڈن کار نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ میں نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک اور ایلفابیٹ سی ای او سُندر پِچائی خط لکھ دیا ہے۔ خط میں رپورٹس کی طرف اشارہ کیا گیا  ہے جن میں ٹِک ٹاک کی دونوں کمپنیوں کے ایپ اسٹور کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ ٹِک ٹاک ایسی نہیں ہے جو دِکھ رہی ہے۔ یہ صرف ایک نہیں ہے جس میں مزاحیہ ویڈیوز یا میم شیئر کی جارہی ہیں بلکہ بنیادی طور پر ٹِک ٹاک نگرانی کرنے کے آلے کے طور پر کام کررہا ہے جو نجی اور حساس ڈیٹا اکٹھا کررہا ہے۔تاہم ابھی تک ایلفابیٹ، ایپل اور ٹِک ٹاک کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔

جون کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ اگر ایپل اور ایلفابیٹ نے اپنے ایپ اسٹورز سے  24 تک ٹک ٹاک کو نہیں ہٹاتے تو انہیں 8 جولائی تک جواب جمع کرانا ہوگا۔

برینڈن کار کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں کمیشن کے لیے نامزد کیا تھا۔ کمیشن کی چیئر جیسیکا روزین ورسیل کو سینیٹ نے دسمبر میں مزید پانچ سالوں کے لیے تعینات کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved