طالبان نے اسپتالوں کیلئے ادویات کی اپیل کر دی،پاکستان کا ادویات عطیہ کرنے کا اعلان

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغانستان کی وزارت صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کی پاکستان نے جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر پاکستان پہنچے ، جہاں انھوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔حکام کے مطابق افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے جبکہ وزارت نے ہنگامی بنیادوں پرجان بچانے والی ادویات کی فراہمی کی بھی درخواست کی۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ مریضوں کو پاک افغان بارڈرپرسہولیات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کوفعال بنانے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی ، ڈاکٹرقلندرجہاد نے کہا پاکستان افغان ٹیکنیشنز،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔

پاکستانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔پاکستانی حکام نے مزید کہا کہ افغان مریضوں کی سہولت کیلئےبارڈر پر ڈاکٹر زتعینات کر دیےگئے ، افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لئے قطر روانہ ہوگیا ہے ،افغان ہیلتھ منسٹر وفد سمیت دو ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے افغانستان کو 10 کروڑ روپے کی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان کو دو کنٹینر ادویات اور سرجری کے آلات ایک ہفتے میں بھجوا دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved