کورونا کا نیا ویریئنٹ، پاکستان نے 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں، افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ پھیلنے کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ سامنے آنے والے ویرینٹ اومیکرون کے خدشات پر نئی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ تمام 7 مالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق ایمرجنسی میں سفرکرنے والے پاکستانیوں کو سفر کی اجازت لینا ہوگی اور پاکستانی مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ائیرپورٹ پر دکھانا ہوگا۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کی منفی پی سی آررپورٹ دکھانا ہوگی جبکہ ائیرپورٹ پر مسافر کا ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندی کا شکار ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے 5 دسمبرتک سفرکی اجازت ہے تاہم مسافروں پرصحت اور  ٹیسٹنگ پروٹوکول لاگو رہیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں جنوبی افریقہ سے کورونا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے سبب تشویش پائی جاتی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔دوسری جانب برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو آج سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔یورپی یونین نے جنوبی افریقی ریجن کے ساتھ تمام سفری راستے منقطع کردیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved