ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سرکاری دفاتر کیلئے نئے اصول جاری کئے گئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کئے گئے نئے اصولوں میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے، دفاتر سمیت ہر جگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے، عبادت، نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینی ٹائزرز موجود ہونے چاہئیں، تمام دفاتر، عمارتوں کے داخلی راستوں پر لوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے اور کورونا وائرس کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور دیگر عوامی عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق نزلہ، زکام، سانس لینے میں مشکل کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروائے جائیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کرونا سے متعلقہ ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
ملک میں کرونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کرونا سے متعلقہ ہدایات اور SOPs پر عمل کریں۔ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ہمیں کرونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 29, 2022
انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ہمیں کرونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بھی عوام سے بوسٹر ڈوز لگوانے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اور ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگواین
علماء کرام سے اپیل۔ھے مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایں عبدالقادر پٹیل
عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں عبدالقادر پٹیل
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) July 1, 2022