ملالہ یوسفزئی کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل، ڈگری حاصل کر لی

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیاسیات، معاشیات اور فلسفے  میں گریجویشن مکمل کر لی ہے۔

ملالہ یوسف زئی کی گریجویشن کی تقریب کا انعقاد مئی 2020ء میں ہونا تھا، تاہم کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ تقریب ملتوی کر دی گئی تھی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے گریجویشن کی تقریبات  کا اس سال ستمبر میں دوبارہ مرحلہ وار آغاز کیا تھا، جس سلسلے میں جمعے کے روز ملالہ یوسف زئی نے اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی۔

ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین اور شوہر کے ساتھ  یونیورسٹی کانووکیشن کے لباس میں ملبوس تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala (@malala)

ملالہ کے شوہر عصر ملک نے بھی  آکسفورڈ یونیورسٹی کے حوالے سے  سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم پہلی مرتبہ ملے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کی ڈگری کے بعد یہ مقام اور خاص بن گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asser Malik (@asser.malik)

ملالہ یوسفزئی  کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے  خوشی اور شکر ادا کرنے کا مقام ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved