بھارتی کامیڈین کپل شرما پر امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کیخلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا کیس ایک امریکی کمپنی کی جانب سے ریاست نیویارک کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔
ایس اے آئی انکارپوریشن نامی کمپنی نے مقدمے میں کپل شرما پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی نے کہا ہے کہ 2015ء میں کپل شرما نے شمالی امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ہم سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ یہاں 6 شوز کریں گے، لیکن معاہدے کے مطابق کپل نے صرف 5 شوز کئے، اور بھارت واپس چلے گئے۔ بعد ازاں رابطہ کرنے پر کپل نے کہا کہ وہ نقصان کا ازالہ کردیں گے لیکن اب کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کپل شرما نے زرتلافی ادا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ کپل شرما ان دنوں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شمالی امریکہ کے ٹور پر ہیں۔