ایران میں حکومت کے خلاف بدترین مظاہرے، متعدد افراد گرفتار

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایرانی شہراصفہان میں پانی کی قلّت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 67 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین شہر میں پانی کی قلت اور حکومت کے عدم تعاون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی  جا رہی تھی۔

ایران کی حکومت نے احتجاج کے ذمہ دار اسلامی انقلاب کے مخالف عناصر کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرتشدد کاروائیوں سے باز رہیں، کسی بھی گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اصفہان میں جمعے کے روز  ہونے والا یہ مظاہرہ9 نومبر کو مظاہروں کے آغاز کے بعد ہونے والا ایک اور بڑا اجتماع تھا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج میں شریک مظاہرین مرگ بر آمر کے نعرے لگا رہے تھے کیونکہ اسلامی انقلاب کے مخالف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو آمر قرار دیتے ہیں۔ اسی لئے ایرانی حکام نے مظاہروں میں شامل ایسے عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے سے خبردار کیا ہے۔

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ایرانی حکام کی جانب سے جاری کئے گئے گرفتار افراد کے اعدادوشمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعداد سینکڑوں میں ہے، جسے چھپایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اصفہان  کو سیراب کرنے والا مشہور دریا زیندھرود اب خشک سالی کی وجہ سے سوکھ چکا ہے، اور  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے رواں ماہ کے شروع میں اصفہان اور سمنان کے صوبوں میں عوامی نمائندوں سے ملاقات میں پانی کے مسائل حل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved