ایران، سعودیہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت، بیرونی مداخلت کے بغیر دوطرفہ مسائل خود حل کرنے کا فیصلہ

24  ستمبر‬‮  2021

ایرانی وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے دو طرفہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کے ساتھ بات چیت اچھی رہی اور دونوں ممالک نے اتفاق رائے کے ساتھ بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے مسائل خود حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 22 ستمبر 2021ء کو اپنے ایک بیان میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے ٹھوس نتائج سامنے آئیں  گے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کا دوبارہ آغاز ہو گا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی کے باعث مذاکرات کا سلسلہ 2016ء میں ختم ہو گیا تھاجو کہ اپریل 2021ء میں روحانی دور حکومت کے آخری ایام میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ موجودہ بیانات سے امید کی جارہی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved