برطانوی امیگریشن عدالت نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی ویزا بحالی کی اپیل مسترد کر دی

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

برطانیہ کی امیگریشن عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کی ویزا بحالی کی اپیل مسترد کر دی۔

کرپشن اور کمرشل بے ضابطگی کے الزامات پر رائل کورٹ آف لندن کی جج نے پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے بیٹے کی اپیل مسترد کی، عدالت نے   برطانوی  ھوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے  فیصلے میں کہا ہے کہ  درخواست گزار ایشیا کا پراپرٹی ٹائیکون ہے۔درخواست گزار اور ان کا بیٹا بحریہ ٹاون نامی کمپنی چلا رہے ہیں،ان کی کمپنی پر کرپشن اور کمرشل بے ضابطگیوں میں ملوث  رہی ہے،برطانوی عدالت نے ویزہ منسوخی کو کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔برطانوی امیگیریشن حکام نے کرپشن چارجز کی بنا پر ملک ریاض کا ویزہ کینسل کر دیا تھا، جس کی بنا پر انہوں نے اپیل دائر کی تھی تاہم برطانوی عدالت نے کہا کہ وہ ان پر لگائے گئے کرپشن اور جعل سازی کے الزامات ہیں اس لیے ملک ریاض سمیت ان کے تمام خاندان کا 10 سالہ ملٹی انٹری ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویزے منسوخی کے فیصلے کا پس منظر

اس کیس کے پس منظر کی بات کی جائے تو جولائی 2020 ،میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کے دوران برطانیہ میں ضبط 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کیے تھے۔ برطانوی حکام نے بتایا تھاکہ اسی طرح برطانیہ میں لاکھوں پاونڈز گزشتہ سال میں دوسرے ترقی پذیر ممالک کو واپس کیے گئے۔ کروڑوں پاؤنڈ سے بنائی گئی ملک ریاض کی جائیدادوں کو برطانیہ میں بھی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ برطانوی حکومت نے تحقیقات کے دوران ناجائز آمدن کے ثبوت ملنے کے بعد ملک ریاض کی اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کر دیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved