آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات پرخاران کے قریب کامیاب آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس وجہ سے ایف سی نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے، اوردہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک والے کمانڈروں میں گل میر اور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔