ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 150 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 805 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد تک پہنچ گئی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 1 مریض انتقال کر گیا، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 168 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 06 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,150
Positive Cases: 805
Positivity %: 4.69%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 168— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 6, 2022